کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایجبسٹن برمنگھم میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹیسٹ دس وکٹ سے جیت کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔اتوار کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 175رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے87رنز کا ہدف7.2اوورز میں مکمل کرلیا۔بین اسٹوکس نے 57اوربین ڈکٹ نے 28رنز بنائے۔مارک ووڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔گس اٹکنسن نے سیریز میں22وکٹ لے کر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔