• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کی ٹیم پروگرام کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی پر امید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کی کشیدہ سیاسی صورتحال کےباوجودپاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ آئندہ ماہ بنگلہ دیش کی ٹیم پروگرام کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔اس سال 3سے20اکتوبر تک آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میچ ڈھاکا اور سلہٹ میں ہوں گے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے پراعتماد ہیں ،ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد آئی سی سی نے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 18 دنوں میں 10 ٹیموں کے 23 میچ ہوں گے۔ بی سی بی چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا کہ ہم ابھی تک ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ویمن ونگ چئیرمین شفیع العالم نے کہا کہ پریشانی کی صورتحال سے دوچار نہیں ہیں ابھی بہت وقت باقی ہے صورتحال معمول پر آجائے گی۔

اسپورٹس سے مزید