بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا شوبز کیریئر بنانے میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا بھی اہم کردار ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلم ’ہم آپ کے ہیں کون ‘ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے مد مقابل سلمان خان کا ’پریم‘ کا کردار مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا اور اسی فلم نے شوبز کیریئر ہموار بنانے میں اداکار کی مدد کی۔
فلم ’ہم آپ کے ہیں کون ‘ کی پیشکش سلمان خان سے قبل عامر خان کو کی گئی تھی لیکن اُنہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اس وقت سلمان خان فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے کافی جدوجہد کر رہے تھے۔
اس لیے جب پروڈیوسرز نے سلمان خان کو اس کردار کی پیشکش کی تو اُنہوں نے فوراً قبول کر لی لیکن تب اُنہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ فیصلہ ان کے کامیاب فلمی کیریئر کا آغاز کرے گا۔
فلم’ہم آپ کے ہیں کون ‘ سے اُنہیں نہ صرف شہرت ملی بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بطور رومانوی ہیرو اپنی جگہ بنانے میں بھی کامیابی مل گئی۔
یاد رہے کہ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ میں سلمان خان کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ، رینوکا شہانے، موہنیش بہل، انوپم کھیر، ریما لاگو اور آلوک ناتھ اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔
ساڑھے 4 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بنی اس فلم نے باکس آفس پر تقریباً 135 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔