غزہ کے اسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے امریکی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 92 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر بائیڈن کو لکھے گئے کھلے خط میں امریکی ڈاکٹروں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسلحے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 45 ڈاکٹروں اور نرسوں پر مشتمل ایک طبی گروپ نے صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو لکھے خط میں بتایا کہ غزہ میں اموات ممکنہ طور پر 92 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔
ڈاکٹروں کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں جو دیکھا اس پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، غزہ میں بچوں کو جان بوجھ کر زخمی کیا گیا۔
امریکی طبی گروپ نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور تمام فلسطینی مسلح گروپوں کو اسلحےکی فراہمی پر پابندی لگائی جائے اور مستقل، فوری جنگ بندی تک اسرائیل کی فوجی، سفارتی اور اقتصادی مدد روکی جائے۔