• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن میں 50 غیر قانونی کنکشن منقطع

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ایچ ٹی ایم ڈویژن نے سعید اللہ گوٹھ بلدیا ٹاؤن میں پانی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف سائز 50کے قریب غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیے، ترجمان کے مطابق بلدیا ٹاؤن کو پانی فراہم کرنے والی 33 انچ ڈایا میں غیر قانونی کنکشنز لگائے گئے تھے اور بلدیا ٹاؤن کو پانی فراہم کرنے والی 33 انچ ڈایا میں موجود لیکیجز کو بھی بند کیا گیا ہے لیکیجز کی مرمت کے بعد بلدیا ٹاؤن میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید