• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں پانی کی عدم فراہمی پر توہین عدالت کی درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے فیڈرل بی ایریا بلاک 5میں پانی کی عدم فراہمی پر توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی واٹر بورڈ، چیف انجینئر گلبرگ سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔درخواست کی سماعت جسٹس ارشد حسین کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فریقین کو 60 دن میں پانی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا تھا ، عبدالقادر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود علاقہ مکینوں کو پانی فراہم نہیں کیا گیا،پانی نہ ہونے کی صورت میں علاقہ مکینوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید