• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2386ڈالر سے بڑھ کر 2390ڈالر فی اونس ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 200روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2860 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
اہم خبریں سے مزید