• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم‘ آٹے کے غیر یکساں نرخوں‘ گرائنڈنگ چارجز پر فلور ملز سراپا احتجاج

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں گندم اور آٹے کے غیر یکساں نرخوں اور گرائنڈنگ چارجز کا نفاذ کیا گیا ہےجس میں مختلف اضلاع میں گندم پسائی کے نرخوں میں واضع تضاد پایا جاتا ہے۔جبکہ گندم پسائی کے اخراجات جن میں بجلی کی قیمت،پیکنگ میٹریل کے نرخ، پٹرولیم مصنو عات کی قیمتں، لیبر چارجز اورٹرانسپورٹیشن چارجز تما م اضلاع میں یکساں ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اس ا مر کی نشاندہی متعدد بار تحریری طوپرر اور وزیر خوراک پنجاب سے ملاقات کے دوران کر چکے ہیں اور وزیر خوراک پنجاب نے یہ تضاد دور کرنے کی یقین دہانی کروائی لیکن حالات جوں کے توں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید