اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو نالج اکانومی میں تبدیل کرنے کیلئے ڈیٹا کا استعمال ضروری ہے کیونکہ نالج اکانومی کا ایندھن ڈیٹا ہے ہر ترقی یافتہ ملک نے امن، استحکام ، پالیسوں کے تسلسل اور اصلاحات کو اپنایا اگر اسی رفتار سے چلے تو2035 تک صرف 530 ارب ڈالر کی معیشت ہوگی اور غربت کی شرح 50فیصد تک ہوگی، ایس ڈی پی آئی کے اعلیٰ سطح پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا آج دنیا میں ڈیٹا ایک سٹریٹجک انقلاب لا رہا ہے کسی بھی معیشت کیلئے ضروری ہے کہ ڈیٹا کی دستیابی اوراستعمال کو بروئےکار لانے کے طریقوں کو اپنی قومی ترجیحات میں شامل کرے۔