• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا باکس آفس پر شاندار آغاز


جیو فلمز کی پیشکش مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیار کردہ ’دی گلاس ورکر‘ نے اوپننگ ویک اینڈ پر ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ 

پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم دی گلاس ورکر نے باکس آفس پر شاندار آغاز کردیا۔ 

دی گلاس ورکر نے اوپننگ ویک اینڈ پر ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جبکہ ابھی پکچر باقی ہے۔

محبت اور آگ کے شعلوں میں لپٹی ہوئی محبت کی دل چھولینے والی کہانی کو ہر عمر کے لوگوں میں اِنتہائی پسند کیا جارہا ہے۔

عوام کی بڑی تعداد پاکستان کی بڑی فلم کو دیکھنے کیلئے اب بھی بے چین ہے۔

یاد رہے کہ ”جیو فلمز“ اس سے قبل سنیما کی بحالی کےلیے ’خدا کے لیے‘، ’بول‘، ’طیفا اِن ٹربل‘، ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اور ’ڈونکی کنگ‘ جیسی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں پیش کر چکا ہے جنہوں نے ناظرین میں بےانتہا مقبولیت حاصل کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید