گسٹاڈ (اے پی پی) سابق سوئس ٹینس سٹار پیٹی شنائیڈر پانچ سال بعد ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ 37 سالہ پیٹی شنائیڈر نے رواں ہفتے گسٹاڈ میں ہونیوالی لیڈیز چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا، شنائیڈر نے 2011 میں آخری بار فرنچ اوپن میں حصہ لیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹینس کورٹ میں دوبارہ واپسی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اس کیلئے پوری طرح سے تیار ہوں۔