پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملاجلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 746 پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 645 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 27 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 344 ارب روپے ہے۔