• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کو پسلیوں میں فریکچر کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا

پرویز الہٰی : فوٹو فائل
پرویز الہٰی : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق انہيں پسلیوں میں فریکچر کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پرویز الہٰی کا اسپتال میں چیک اپ کروالیا گیا ہے، ان کے ایکو کارڈیوگرام اور دل کےدیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

 ڈاکٹروں کی جانب سے پرویز الہٰی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید