• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اہلکار کا قتل، ایم کیو ایم کے عبید کےٹو کو عمر قید کی سزا

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کرچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 1998 میں رینجرز اہلکار کے قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے کارکن عبید کےٹو کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ رینجرز اہلکار کو زخمی کرنے کے جرم میں مزید 15سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

عدالت نے کہا کہ ملزم عبید کےٹو 5 لاکھ روپے مقتول اہلکار دلدار کے اہلخانہ کو ادا کرے۔ 

پراسیکیوشن کے مطابق جولائی 1998 میں ملزمان نادر شاہ اور عبید کےٹو و دیگر نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔ ملزمان کی فائرنگ سے حوالدار دلدار جاں بحق اور اہلکار ممتاز زخمی ہوا تھا۔ 

ملزمان کے خلاف دو جولائی 1998 کو لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

ملزم عبید کےٹو کو 2015 میں نائن زیرو پر آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم عبید کےٹو مختلف مقدمات میں سزا کے بعد جیل میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید