وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 7 گھنٹوں کی بارش کا پانی 2 گھنٹے میں صاف کیا گیا، یہ کوئی مذاق نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بارش سے متعلق ہر لمحے کی اپ ڈیٹ لے رہی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سروسز اسپتال میں صبح 9 بجے پانی جمع ہوا، 10 بجے کلیئر کر دیا گیا، کچھ لوگ پرانی فوٹیج کو آج کی فوٹیج بناکر وائرل کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 3 دنوں میں بارشوں میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، پروپگینڈا کرنے والوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کیا انھوں نے خیبر پختونخوا کی آج کی فوٹیجز دیکھی ہیں۔