• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس، گلفام اور کشمالہ 10 میٹر پسٹل کے تمام ایونٹس سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیرس اولمپکس میں پاکستان کے گلفام جوزف اور کشملہ طلعت 10 میٹر پسٹل کے تمام ایونٹس سے باہر ہوگئے۔پاکستان نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں 600 میں سے 571 پوائنٹس بنائے اور پاکستان کی 17 میں سے 14 ویں پوزیشن رہی۔کشمالہ طلعت اب 25 میٹر اور جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائیر پسٹل میں حصہ لیں گی۔قومی شوٹرز نے پہلی کوشش میں 189 کا اسکور بنایا، کشمالہ طلعت نے 97 اور گلفام جوزف نے 92 اسکور بنایا، دوسری باری میں 195 اسکور بنایا، کشمالہ طلعت نے 97 اور گلفام جوزف نے 98 اسکور کیا۔جبکہ تیسری اور آخری کوشش میں 187 اسکور بنایا، کشمالہ طلعت نے 93 اور گلفام جوزف نے 94 اسکور بنائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس کے دوران شوٹنگ مقابلوں میں پاکستانی شوٹرز نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، قومی شوٹرز 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔مردوں میں گلفام جوزف 33میں سے 22ویں نمبر پر رہے تھے ۔خواتین میں کشمالہ طلعت 44میں سے 31ویں نمبر پر رہیں، ان کا اسکور 568 رہا۔ قومی ریکارڈ کے حامل سوئمر احمد درانی کے ساتھ ساتھ جہاں آرا نبی بھی مایوس کن پرفارمنس کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔