ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی کی قیادت میں شاہی عید گاہ خانیوال روڈ ملتان میں عظیم فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علامہ محمد فاروق خان سعیدی ،وسیم ممتاز ،پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، خادم حسین سعیدی کے علاوہ سیکڑوں مظاہرین نے شرکت کی ،علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ عظیم فلسطینی حریت رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے عالم اسلام ایک عظیم رہنما اور عاشق رسولؐ سے محروم ہوگیا ہے ۔