ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے ایس ایس سی دوسرا سالانہ امتحان 2025 کے رزلٹ کارڈز جاری کردیے،کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی کے مطابق ریگولر امیدوار اپنے رزلٹ کارڈز آج 16دسمبر 2025سےا پنے متعلقہ اداروں کے ذریعے حاصل کر سکیں گے، جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کے رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک ان کے دیے گئے پتوں پر ارسال کیے جائیں گے، اگر کسی امیدوار کو رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ مقررہ تاریخ کے بعد بورڈ آفس سے رابطہ کر سکتا ہے ۔