ملتان (سٹاف رپورٹر) عتیقی ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا عبدالواسع عتیقی انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ان کے صاحبزادے حافظ محمد عبدالرافع نے پڑھائی، نماز جنازہ سے قبل مفتی عبد القوی نے فلسفہ موت و حیات اور نماز جنازہ کی افادیت پر اظہار خیال کیا ، نماز جنازہ میں ایم پی اے ملک عدنان ڈوگر ،خواجہ محمد فاضل،ڈاکٹر عبد السمیع،ڈاکٹر محبوب عالم،خلیفہ محمد بخش،سید کفیل بخاری سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔