• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مثالی صفائی یقینی بنانے کیلئے کنٹریکٹر کمپنیوں کو اربوں روپے دیئے جا رہے ہیں،کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی بارے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ستھرا پنجاب صفائی کے مربوط نظام کیساتھ ایک مکمل بزنس ماڈل ہے، جس میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کنٹریکٹرز کو بار بار مہلت دینے کا سلسلہ ختم کیا جا رہا ہے۔کمشنر نے بتایا کہ ضلع ملتان میں آئندہ چار سال کے دوران 9 ارب روپے سے زائد کی رقم صفائی کی مد میں کنٹریکٹر کمپنیوں کو دی جائے گی، جبکہ پورے ملتان ڈویژن میں مثالی صفائی یقینی بنانے کیلئے کنٹریکٹر کمپنیوں کو اربوں روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، اس لیے کنٹریکٹر کمپنیوں کو بھی سنجیدگی، شفافیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ملتان سے مزید