• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

پاکستانی اسکواش پلیئر ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونے والا بیگا اوپن اسکواش جیت لیا۔

ناصر اقبال نے فائنل میں سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو صرف چوبیس منٹ میں تین صفر سے شکست دی۔

ناصر کی کامیابی کا اسکور 6-11، 1-11 اور 3-11 رہا۔

بیگا اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز تھی۔

اسکواش پلیئر ناصر اقبال نے آخری 5 میں سے 4 ٹورنامنٹ جیتے ہیں، بیگا اوپن پاکستانی اسکواش پلیئر کے کیریئر کا 17واں ٹائٹل ہے۔

ناصر اقبال اب ملائیشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید