گجرات (نمائندہ جنگ) ناقص صفائی پر بیکری کا سامان بنانے والا کارخانہ سیل کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات نورالعین اور انکی ٹیم نے نور پور شرقی میں واقع بیکرز کے کارخانہ کی چیکنگ کی، جہاں صفائی کی صورتحال نہایت خراب تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے کارخانہ کو سیل کر دیا۔