• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تل ابیب کے قریب چاقو کے حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)تل ابیب کے قریب چاقو کے حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور فائرنگ میں مارا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں زخمی ہوئے 2افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔دوسری جانب اسرائیل حزب اللہ کشیدگی بڑھنے پر فرانس نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔امریکا، برطانیہ، سوئیڈن اور اردن پہلے ہی شہریوں کو لبنان سے نکلنے کا کہہ چکے ہیں۔یمن کی بندرگاہ عدن کے قریب تجارتی جہاز پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے یا ایندھن کا اخراج دیکھنے میں نہیں آیا۔

دنیا بھر سے سے مزید