بنگلادیش میں عوام نے شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کے ساتھ ساتھ بھارت سے بھی نفرت کا اظہار کردیا۔ ڈھاکا میں مظاہرین نے اندرا گاندھی کلچرل سینٹر کو توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی۔
بھارتی تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا کہ بھارت شیخ حسینہ کا سب سے بڑا حمایتی تھا، اسی لیے وہاں کے عوام بھارت سے بھی اتنی ہی نفرت کرنے لگے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو یہ اندازہ ہی نہیں تھا کہ شیخ حسینہ کی آمرانہ حکومت سے عوامی نفرت اس حد تک پہنچ جائے گی کہ انہیں ملک سے فرار ہونا پڑے گا۔
بھارت مخالف جذبات کے بعد بھارتی فضائی کمپنیوں نے بنگلادیش کےلیے تمام پروازیں منسوخ کردیں جبکہ گزشتہ روز سے بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ریل سروس بھی بند ہے۔