• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب عدالتی نظام موجود ہے تو قتل کے فتوے نہیں ہونے چاہئیں، عبدالخبیر آزاد

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ یہ وطن ہے تو ہم ہیں، آئیں سب مل کر پاکستان کے استحکام کےلیے کام کریں۔ جب ریاست، عدلیہ اور نظام موجود ہو تو وہاں قتل کے فتوے نہیں ہونے چاہئیں۔

کوئٹہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہم کوئی ایسا کام نہ کریں اور ایسے فتوے نہ دیں۔

انکا کہنا تھا کہ جب ریاست، عدلیہ اور نظام موجود ہو تو وہاں قتل کے فتوے نہیں ہونے چاہئیں۔ ہم اپنے شہداء پاکستان کے ساتھ ہیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ محبت اور امن کے داعی ہیں، آئیں سب مل کر پاکستان کے استحکام کےلیے کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ ہمیں بلوچستان کی سرزمین سے امن اور استحکام کے پیغام کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ غزہ کے شہید مسلمانوں کےلیے بھی دعا کریں۔

قومی خبریں سے مزید