• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OICCI کے ارکان نے 10 سال میں 22 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI)کے اراکین نے گزشتہ 10سال کے دوران پاکستان میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی،یہ مستحکم سرمایہ کاری پاکستان کی طوی المدّتی صلاحیتوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی نشاندہی اور پاکستان کی معیشت پر او آئی سی سی آئی کے ممبران کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے ،تفصیلات کے مطابق اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI)نے 2023کے سالانہ اقتصادی سروے میں پاکستانی معیشت میں اپنے ممبران کی جانب سے نمایاں شراکت کی نشاندہی کی ہے۔ 2023میں او آئی سی سی آئی کی 139ممبر کمپنیوں نے 29.6ٹریلین کے اثاثے بنائے، 482ٹریلین روپے کے سرمائے کے اخراجات کیے، 2.4ٹریلین روپے کے سرکاری محصولات ٹیکسز ادا کیے اور 10.4ٹریلین روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی۔ ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود، اوآئی سی سی آئی ممبران نے گزشتہ دہائی کے دوران دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مقابلے میں زیادہ سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری میں حصہ لیا ہے۔ گزشتہ 10سالوں (2013سے 2023تک) پاکستان میں 19.8ارب ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید