اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون اسپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے، کمیٹی کے چیئرمین کے لئے تجویز کنندہ اورنگزیب خان کھچی اور تائید کنندہ فتح اللہ خان تھے، چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا،کمیٹی ممبران نے رانا قاسم نون کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔