کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق منگل کو بلاول ہاؤس میں ہونے ملاقات میں مون سون کے حوالے سے ممکنہ اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا، دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بھی بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ میئرسکھرنے پی پی پی چیئرمین کو سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور حالیہ بارشوں میں شہر سے نکاسی آب سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بتایاکہ22گھنٹوں کی موسلادھار بارش کے باوجود چند گھنٹوں میں شہر سے نکاسی آب کے عمل کو مکمل کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نے سندھ میں بہت کام کیا ہے، جو عوام کے سامنے بہتر انداز میں پیش نہ ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر میں مثالی کام کیا ہے ۔