• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ڈاک لیبر بورڈ میں اصلاحات، کاروباری اداروں کی لاگت میں نمایاں کمی آئیگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈاک لیبر بورڈ میں اصلاحات کا عمل شروع ہو گیا،ان اصلاحات سے کاروباری اداروں کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کی جانب سےنوتشکیل شدہ کراچی ڈاک لیبر بورڈ کا اجلاس، بورڈ نے نئی اصلاحات کےکمیٹیاں تشکیل دے دیں ، اصلاحات کے نتیجے میں ادارے کو تقریباً ایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی ،تفصیلات کے مطابق کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے نو تشکیل شدہ بورڈکا اجلاس کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی ڈاک لیبر میں اصلاحات کے متعلق مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں کے پی ٹی انتظامیہ، KDLB بورڈ ممبران اور سی بی اےکے ارکان شامل ہیں جو کہ ڈاک ورکرز کی فلاح و بہبود، بہتر طبی سہولیات، بہترین حالات کار اور ادارے میں دوررس اصلاحات کے لیے تجاویز مرتب کریں گی جو کہ نہ صرف ادارے کو مستحکم کریں گی بلکہ ملازمین کے بہترین مفاد میں بھی ہو نگی۔ بورڈ کے ارکان نے امید ظاہر کی کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں ادارے کو تقریباً ایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی اور بندرگاہ پر کام کرنے والے کاروباری اداروں کی لاگت میں کمی آئے گی۔

ملک بھر سے سے مزید