• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے طلبہ ونگ چھاترا شبر نے مظاہروں کو ہوا دی، بھارتی میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس اسٹیبلشمنٹ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے طلبا ونگ اور ’پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کی حمایت یافتہ‘ اسلامی چھاترا شبر (آئی سی ایس) نے مظاہروں کو ہوا دی اور اسے حسینہ کی جگہ ایک ایسی حکومت لانے کی پرعزم کوشش میں بدل دیا جو پاکستان اور چین کے لیے دوستانہ ہو۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام سربراہ طارق رحمان، خالدہ ضیا کے بیٹے اور پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کے حکام کے درمیان سعودی عرب میں ملاقاتوں کے شواہد موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید