• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا ایک ممبر کچھ دوسرا کوئی اور بیان دیتا ہے، مشیر وزارت قانون

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگوکرتے ہوئے مشیر وزارت قانون و انصاف، بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کی سمجھ نہیں آرہی ، پارٹی کا ایک ممبر ایک بیان دیتا ہے اور دوسرا اس کی نفی میں کوئی اور بیا ن دے دیتا ہے۔ہر سیاسی جماعت کا احتجاج کا حق ہے لیکن اس کے ساتھ وہ ضابطے کے مطابق ہونی چاہئیں۔22 اگست کی ان کی تاریخ ہے یہ جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو بے شک کریں۔صوابی میں انہوں نے ناکام پاور شو کیا ہے خالی سیٹوں سے خطاب کیا ہے۔رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف، شہریار آفریدی نے پروگرام میں کہا کہ صوابی جلسے میں جلسہ گاہ کے8،9 کلو میٹر تک عوام موجود تھی اندر جو مجمع تھا اس دے دس گنا لوگ باہر تھے۔سندھ اور پنجاب سے لوگ صوابی میں جلسے میں پہنچے۔اگر آپ کے ذہن میں خالی کرسیاں ہیں تو ہمیں اسلام آباد میں جلسہ کرنے دیں۔ ان کی بنیادیں کھوکھلی ہوچکی ہیں یہ رد ہوچکے ہیں۔ مشیر وزارت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اسد قیصر نے رات بیان دیا کہ اسلام آباد جانے کی ہماری کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ زیر بحث ہے۔اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ایک بیان دے رہے ہیں کہ اسلام آباد میرا بھی دارالخلافہ ہے میں وہاں جاکر دھاوا بول دوں گا۔ جدھر چاہے میں جلسہ کروں ، جدھر چاہے احتجاج کروں ۔ حماد اظہر کہتے ہیں ہم اڈیالہ جیل جائیں گے وہاں پر مارچ کریں گے۔ان کی سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کس طرف جارہے ہیں۔ہماری حتی الامکان کوشش ہے کہ ملک کو انتشار سے نکالاجائے ۔ لیکن یہ دوبارہ ملک کو انتشار کی طر ف دھکیل دیتے ہیں۔الیکشن ایکٹ کی تین شقوں میں جو ترمیم آئی ہے جو آئین پاکستان کی شق کے ساتھ متصادم ہے۔اس میں وضاحت کی ضرورت تھی اور ہم وضاحت لے کر آئے ہیں۔ایک دفعہ جب آپ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں اور اپنی پارٹی کا ٹکٹ نہ دیں تو آپ کو آزاد تصور کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید