اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی دعوت دیدی‘شیر افضل سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں اور ملاقات کر لیں، شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے‘دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی‘شیر افضل مروت کا معاملہ پارٹی کا اندرونی ایشو ہے ‘شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا‘یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے‘اس موقع پرشیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جوابات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔