• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھی مسلم سوسائٹی میں شہری سے ایک کروڑ روپے چھین لئے گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھی مسلم سوسائٹی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے ایک کروڑ روپے چھین لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروزآباد میں عرفان نامی شخص نے مقدمہ الزام نمبر 509/24 زیر دفعہ 297/34 درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ منگل کو وہ اپنے ساتھی محمد رضا کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرسٹ ویمن بینک امپیریل کورٹ برانچ سے ایک کروڑ روپے کیش نکال کر آ اپنے مالک عرفان کو دینے کے لیے آ رہا تھا کہ سندھ مسلم سوسائٹی بلاک اے نیشنل بینک کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ہمیں سائیڈ دے کر روکا اور ایک کروڑ روپے کی رقم جو بیگ میں تھی چھین کر فرار ہو گئے ۔
اہم خبریں سے مزید