امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم نے ایران اور اسرائیل سے براہ راست بات چیت کی ہے کہ کسی کو بھی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو نہیں بڑھانا چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مزید حملے تنازعات، عدم استحکام اور عدم تحفظ کو جنم دیں گے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ کے یرغمالیوں کے مذاکرات آخری مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، یہ اہم ہے کہ فریقین معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔