• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نے اپنے حصص فروخت کر دیے

اسلام آباد (عاطف شیرازی)، فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نے پاکستان چھوڑ دیا ہے اور اپنے حصص کو عالمی معروف کمپنی گنور کو فروخت کر دیے ہیں۔ شیل پہلے بھی پاکستان کو چھوڑ چکی تھی۔ اب فرانسیسی فرم نے اپنا کام سمیٹ لیا ہے اور اپنے حصص کو گنور گروپ کو فروخت کر دیا ہے۔ٹوٹل انرجیز مارکیٹنگ اینڈ سروسز نے اس سلسلے میں گنور کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ TotalEnergies مارکیٹنگ اینڈ سروسز 130 سے زائد ممالک میں فعال توانائی کا ایک بڑا کھلاڑی ہے، اور پاکستان میں کراس کنٹری پائپ لائن نیٹ ورک کے ساتھ جدید ترین ریفائنری رہی ہے۔ پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو)نے یہ جوائنٹ وینچر کمپنی 2001 میں بنائی تھی۔ٹوٹل پاکستان نے 2015 میں پاکستان میں شیورون ریٹیل نیٹ ورک بھی حاصل کیا تھا اور اس کے نیٹ ورک کو 800 سے زائد اسٹیشنوں تک بڑھایا تھا، جس نے اسے پاکستان کے اندر کام کرنے والا دوسرا سب سے بڑا OMC بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اہم خبریں سے مزید