• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کیخلاف جبر کی پالیسی ختم، فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے، عمران خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پی ٹی آئی سے 6پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق منگل کو اڈیالہ جیل میں انتظار پنجوتھا، زبیر کسانہ،معظم بٹ ،سہیل سلطان، سمیر کھوسہ اور ہارون ارشاد جنجوعہ نے ملاقات کی بعدازاں جیل کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئےانتظار پنجوتھا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے صوابی جلسے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہےاور کہا ہےکہ 13 اگست کی رات پاکستان کے جھنڈے لیکر باہر نکلیں ،بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اسکے پیچھے بڑی وجہ ظلم ہے8 فروری کے الیکشن سے قبل جتنا بھی ظلم ہوا اس پر لوگ خاموش رہے 9 مئی کو جو بیانیہ بنایا گیا اس پر الیکشن میں عوام نے جواب دیادھاندلی زدہ الیکشن پر عوام کو شدید غصہ تھا اب بھی وقت ہے فیصلوں پر نظر ثانی کریں مہنگائی نے عوام کی معیشت کو کمزور کر دیا بنگلہ دیش کے حالات بھی اسی وجہ سے خراب ہوئےتحریک انصاف کیخلاف جبر کی پالیسی کو ختم کیا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید