• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل کی ملکیت ایس آئی یو ٹی کے حوالے کرنے کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہوٹل ریجنٹ پلازہ کے انتظامی ادارے پاکستان ہوٹل ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (پی ایچ ڈی ایل) نے کراچی میں ایک با ضابطہ تقریب میں ہوٹل کی ملکیت ممتاز رفاعی اور طبی ادارے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی ) ٹرسٹ کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر ا یس آئی یو ٹی کے بانی وڈائریکٹر اور ملک کے ممتاز سرجن پروفیسر ادیب رضوی، دونو ں فریقین کی نمائندگی کرنے والے وکلاء، اکاؤنٹنٹس اور ایس آئی یو ٹی کے ٹرسٹی و مالیاتی مشیر شبر زیدی بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید