کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع ٹل بلاک کے راجگر ویل۔1سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا۔ راجگر ویل۔1 کی ڈرلنگ 9 جنوری 2024 کوشروع کی گئی تھی اور اسے 3774 میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ابتدائی نتائج کے مطابق راجگر کنواں۔1سے 1 کروڑ 64 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے۔