• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ آوروں نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا مقصد بتادیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان سے ممبئی پولیس نے تفتیش مکمل کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی ممبئی باندرہ رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گجرات کے شہر بھوج سے گرفتار کیا گیا اور دونوں ملزمان کا تعلق ریاست گجرات کے علاقے بہار سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی کرائم برانچ کے یونٹ 9 نے گزشتہ شب گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان سے تفتیش مکمل کرکے مقامی عدالت میں رپورٹ جمع کروائی۔

سلمان خان کی رہائشگاہ پر فائرنگ، مبینہ حملہ آوار گرفتار

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت وکی صاحب گپتا اور ساگر شری جوگیندر پال کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بہار سے ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے دونوں مبینہ ملزمان کو گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے بھوج کے ایک مندر میں پناہ لی ہوئی تھی، خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کی صبح ممبئی میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر بائیک پر ہیلمٹ پہنے 2 مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ بعدازاں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے بذریعہ سوشل میڈیا اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ واضح رہے کہ بشنوئی گینگ گلوکار سدھو موس والا اور راجپوت رہنما، سماجی کارکن اور کرنی سینا کے سربراہ سکھ دیو سنگھ گوگامڈی سمیت کئی ہائی پروفائل قتل کیس میں ملوث ہے

ممبئی پولیس نے مقامی عدالت میں انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث گرفتار دونوں ملزمان کا مقصد بالی ووڈ اسٹار کو قتل کرنا تھا، جبکہ ملزمان نے فائرنگ کے بعد اپنی پستول سورت کے دریا میں پھینک دی تھی۔

پولیس نے اس حملے کے ماسٹر مائنڈ کا پتا لگانے کے لیے عدالت سے دونوں ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ہے جبکہ اس سے قبل ملزمان کو  9 روزہ ریمانڈ کے لیے پہلے ہی پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

قبل ازیں پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کہنے پر اور رقم کے عوض سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ملزمان کا مقصد اداکار یا ان کے اہل خانہ کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ خوف پھیلانا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید