• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی


پشاور میں ورسک روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق دھماکا نجی اسپتال کے قریب ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل وین گزرتے ہی دھماکا ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید