• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش میں بھارتی ویزا مراکز غیر معینہ مدت کیلئے بند

فائل فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فائل فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

بنگلادیش میں خراب صورتحال کے باعث بھارتی ویزا مراکز غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے بنگلادیش میں موجود اپنے ہائی کمیشن اور قونصل خانوں سے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو نکال لیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی سفارت کار بنگلادیش میں موجود ہیں اور سفارتی کام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھارت کا ہائی کمیشن جبکہ چٹاگانگ، راجشاہی، کھلنا اور سلہٹ میں قونصل خانے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیشی وزیرِ اعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہو گئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید