• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جی پی کا کانگریس رہنماؤں پر پاکستان سے آم کا تحفہ لینے کا الزام

نوراگ ٹھاکر اور گری راج سنگھ--- فائل فوٹو
نوراگ ٹھاکر اور گری راج سنگھ--- فائل فوٹو

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے رہنماؤں پر پاکستانی ہائی کمیشن سے آم کا تحفہ لینے کا الزام لگا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے رہنماؤں نے راہول گاندھی سمیت 7 پارلیمنٹ کے ارکان پر تنقید بھی کی ہے۔

بی جے پی کے رہنما گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ رہنما راہول گاندھی کے پاکستان کےساتھ تعلقات ہیں، راہول گاندھی نے پہلے کہا تھا کہ انہیں یو پی کے آم پسند نہیں۔

گری راج سنگھ نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے نے اب راہول گاندھی کو آم بھیجے ہیں۔

اسمبلی کے رکن انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ انہیں آم اسی جگہ سے مل رہے ہیں جہاں ان کا دل ہے، راہول یو پی کے آم پسند نہیں کرتے لیکن پاکستان کے آموں کو لے کر پُرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے 7 رکنِ پارلیمنٹ کو آم کے ڈبے بھیجے ہیں جن میں راہول گاندھی، کپل سبل، ششی تھرور، محب اللّٰہ ندوی، ضیاء الرحمٰن، اقرا حسن اور افضل انصاری شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید