• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ نے بنگلادیش کو بچایا ہے، ڈاکٹر محمد یونس

تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ طلبہ نے ملک کو بچایا ہے۔

ڈھاکا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ اب ہم نے ملک میں امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہے، ہمیں اب اس آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپس پہنچ کر خوشی محسوس ہورہی ہے، سازش کے تحت بنگلادیش میں اقلیتوں پر حملے کیے گئے، بنگلادیش کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔

ڈاکٹر محمد یونس نے مزید کہا کہ ملک کو مالی مشکلات سے نکالیں گے۔

اس سے قبل ڈاکٹر محمد یونس وطن واپسی پر آبدیدہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیشی وزیرِ اعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہو گئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید