پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملازمین کی آفیسرز کیڈر میں ترقی کو تحریری ٹیسٹ سے مشروط کر دیا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد میں ملازمین کے ایگزیکٹیو گروپ ون کیلئے تحریری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ملازمین کے تحریری ٹیسٹ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 18 اگست کی صبح 10بجے ہوں گے۔ آفیسرز کیڈر کےلیے 170 سے زائد ملازمین تحریری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔
سی اے اے ملازمین کے آفیسر کیڈر کے ٹیسٹ میں اکاؤنٹس، آڈٹ، ایئرپورٹ سروسز اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے ملازمین شرکت کریں گے۔
شعبہ سگنل، سول، کمیونیکیشن، الیکٹریکل، مکینکل، الیکٹرانکس، ایچ آر، آئی ٹی اور لاجسٹک کے ملازمین بھی ترقی کیلئے ٹیسٹ دیں گے۔
کراچی میں سی اے اے اسکول ون، لاہور کیلئے سی اے اے اسکول والٹن ایئرپورٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیسٹ لیے جائیں گے۔