امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات مانے جائیں گے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا چودھویں روز بھی جاری ہے، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور شروع ہوگیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں حکومتی ٹیم بات چیت کے لیے دھرنے میں پہنچی۔
صحافی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی سے سوال کیا گیا کہ کیا مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہوئی ہے؟ جس کے جواب میں حافظ نعیم نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے مطالبات مانے گئے ہیں؟ جس کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مطالبات مانے جائیں گے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، مذاکرات جاری ہیں ہمارے لوگ بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔