• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ حکومت نے اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے پانچ کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپک ریکارڈ بنایا ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم  کا اعلان بھی کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ ارشد ندیم جیو تو ایسے۔۔۔

انہوں نےارشد ندیم کے نام سے کراچی میں اسپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان بھی کیا۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے ارشد ندیم کے لیے سونے کے تاج کا اعلان کیا، زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کا نام ارشد ندیم اسٹیڈیم رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوادیا۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید