• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ارشد ندیم کو جیت کی مبارکباد

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی و سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

عمران خان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ارشد ندیم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں ارشد ندیم کو 92.97 میٹر دور جیولین پھینک کر نیا ریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے بعد گراؤنڈ میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے ارشد ندیم کو جیولین تھرو میں شاندار کارکردگی دکھانے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک ہو۔

کیپشن میں لکھا ہے کہ ارشد ندیم کی استقامت نے ان کا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی ایتھلیٹ نےاولمپکس میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا ہے۔

کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ ارشد ندیم ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ تحریک ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتا ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید