اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔
ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 12 سے 16 اگست تک صرف 2 ججز دستیاب ہوں گے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق سمیت دیگر ججز تعطیلات پر ہوں گے۔
آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 2 سنگل اور ایک ڈویژن بینچ تشکیل دیا جائے گا جبکہ ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔