• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

سپریم کورٹ: فوٹو فائل
سپریم کورٹ: فوٹو فائل

سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔ بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل دن ساڑھے 11 بجے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کا فیصلہ سنائے گا۔

قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ کےلیے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید