• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب کا دُہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے، مسعود پزشکیان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مغرب کا دُہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی ممالک کے دُہرے معیار سے اسرائیل کا حوصلہ بڑھ رہا ہے۔

مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر سے کہا کہ غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید